تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کی ہدایت پر تھانہ راوی کے علاقہ سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کی ہدایت پر تھانہ راوی کے علاقہ سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ او ر کار چور سرغنہ شوکت عرف شوکی سابقہ کانسٹیبل پولیس ضلع لاہور سمیت ذوالقیف عرف بابوکوگرفتار کر لیا جس کے انکشاف پر قیمتی گاڑیاں لینڈ کروزر، کرولا اور ہنڈا سٹی برآمد کر لیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ۔ ایچ۔ اور تھانہ راوی انسپکٹر ذوالفقار علی وریا اور سب انسپکٹر مشتاق احمدنے مع نفری خفیہ اطلاع پر ناکہ لگاکر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے نقد ، اسلحہ آتشیں اور تین گاڑیاں برآمد کر لیں جن سے ضلع اوکاڑہ میں ہونے والی اہم ڈکیتیوں کے انکشاف کی توقع ہے اور ان کے گینگ کا ایک اہم رکن حافظ منصورولد بشیر احمد سکنہ کوٹلہ مادھورام علاقہ تھانہ راوی جوکہ چوہدری اعظم کلاسن ایڈووکیٹ کی ڈکیتی کے دوران پولیس کے تعاقب میں نہر ایل ۔ بی ۔ ڈی ۔سی میں کود کر ہلاک ہوچکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں ۔ملزمان کے بارہ میں اوکاڑہ ، دیپالپور ، رینالہ اور ضلع فیصل آباد ، ننکانہ صاحب ، لاہور، ملتان کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیاہے ۔اس موقع پر ڈی۔ پی ۔او اوکاڑہ نے ملازمین اور افسران کو نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے اورمزید کہا کہ ضلع میں ہونے والی ڈکیتیاں اور چوریاں کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہ کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  پشین:سرانان لیویز کی کارروائی ،تخریب کاری کی کوشش ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker