تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز کالج اوکاڑہ میں سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز کالج اوکاڑہ میں سیمینار کا انعقاد ، پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کی سطح پرمختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو شیلڈز دی گئیں،خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصدخواتین کو یہ احساس باور کرانا ہے کہ وہ بطور خاتوں معاشرہ کا ایک اہم فرد ہیں ،سماج اور معاشرہ میں اپنے مقام کو جاننے کے لیے یہ دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر صائمہ احد چیمہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر صائمہ احد چیمہ تھیں جبکہ مہمانان اعزاز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبا اصغر ،پرنسپل کالج شاہدہ اصغر ، سینئر سول جج مس نادیہ صدیق ،اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن چوہدری طاہر امین ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی تھے سیمینار میں سماجی ورکر و صحافی محمد مظہررشید چوہدری بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ خاتون ہونا سب سے اہم ہے اور عورت نام ہی عزت احترام ،وفا،خودداری اور حیاء کا ہے معاشرہ میں خواتین کو خودمختار بنائے بغیر ترقی کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہمیں خواتین کو ان کا معاشرے میں جائز مقام دلوانے کے لئے شعور و آگاہی کے سلسلے کو آگے بڑھانا ہے۔ہر خاتون کو اپنے عورت ہونے پر فخر ہونا چاہیے تاکہ یہ ماں ،بہن ،بیٹی اور بیوی کے روپ میں اپنے خاندان کے لئے اہم ترین ہے خواتین کو خود مختار بنانے کے لئے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنا سب سے اولین قدم ہے تاکہ وہ باشعور ہو کر اپنی زندگی کے معاملات سے متعلق فیصلے خود کرنے کے قابل ہو سکیں ایک خود اعتماد ماں خود اعتمادی کا جوہر اپنے بچوں میں پید اکرتی ہے اور یہی خود اعتمادی بہتر قوم کی بنیاد بنتی ہیمختلف شعبہ ہائے زندگی میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے شیلڈز دیں شیلڈز حاصل کرنے والی خواتین میں ناول نگار غزالہ جلیل راؤ،شاعرہ شبانہ زیدی ،سماجی ورکر مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،صوفیہ عامر ،میڈم رفعت چوہدری ،سینئر سول جج مس نادیہ صدیق ،پولیس کمپلینٹ سیل انچارج ریحانہ کوکب ،طالبات میں اللہ رکھی ،فاطمہ مظفر شامل تھیں پرنسپل کالج شاہدہ اصغر نے ڈپٹی کمشنر صائمہ احد کو سوینئر پیش کیااس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں طالبات ،اساتذہ اورخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پرمحکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے دستکاری کی نمائش بھی کالج میں لگائی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایازمغل اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عارف نے نمائش کی تفصیلات سے حاضرین کو آگاہ کیا *

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جٹ الیون نے سنسنی خیز کھیل کھیلتے ہوئے رانا مرشد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker