تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :محرم الحرام کے موقعہ پر پولیس فورس نے بھر پور کارکردگی کا مظاہر ہ کیا . ضلع اوکاڑہ کے پارلیمنٹیرین

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہے اور اسے سیکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا ٹاسک قراردیا جاتاہے امریکہ اور دیگرترقی یافتہ ملکوں کی پولیس فورس جدید سائنسی آلات سے آراستہ ہے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بھی بہتر ہے پنجاب حکومت پولیس فورس کو وسائل فراہم کرنے کے لیے پوری کوشش کرتی ہے تاہم ابھی ہم ترقی یافتہ ملکوں کے برابر نہیں پہنچ سکے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہوں ضلع اوکاڑہ کے پارلیمنٹیرین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پارلیمنٹیرین نے کہاکہ محرم الحرام کے موقعہ پر پولیس فورس نے بھر پور کارکردگی کا مظاہر ہ کیا مجالس ، جلوس ، تازیہ اورعاشورہ کے موقع پر عوام کے تحفظ کے لیے پولیس نے دن رات سیکیورٹی امور سرانجام دئیے خوش آئندبات یہ ہے کہ عام شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا موجو دہ پولیس فورس کے سربراہ حسن اسد علوی جیسے افسران ہمارا سرمایہ ہوتے ہیں جو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے آخری حد تک جاتے ہیں محرم الحرام کے موقع پر پولیس سول سوسائٹی ، انجمن تاجران ، صحافیوں اور علما ء کرام کا تعاون مثالی تھا جس کی وجہ سے ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔حالیہ دنوں میں ضلع اوکاڑہ میں چند ایک واردتیں ہوئیں تھی جس کو اوکاڑہ پولیس نے آپ کی سرابرہی میں تمام تروسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے وارداتوں ٹریس کرکے ملزمان کو کفر کردار تک پہنچایاجس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker