تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں اور موٹر سائیکلوں کے سائلنسر اتارنے والے منچلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اوکاڑہ(تحصیل رپورٹر) ٹریفک پولیس کا سٹی سرکل پولیس سے مل کر موٹر سائیکل ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں اور موٹر سائیکلوں کے سائلنسر اتارنے والے منچلوں کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں موٹر سائیکلیں تھانے بند ڈی ایس پی ٹریفک نے خود مقدمات کا اندراج کرواتے ہوئے موٹر سائیکلیں تھانے بند کروائیں شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تفصیلات کے مطابق آر پی او ساہیوال غلام محمود ڈوگر کے حکم اور ڈی پی او فیصل رانا کی زیر ہدایت 14اگست کے روزڈی ایس پی ٹریفک اقبال ظفر نیازی نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طارق ظفر اور ایس ایچ او اے ڈویژن ملک طارق جاوید اعوان کے ہمراہ سٹی سرکل کے مختلف چوکوں میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے ،سائلنسر اتارنے اور دیگر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب نوجوانوں کی درجنوں موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے ضلعی پولیس کی کار کردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ کریک ڈاؤن مزید جاری رکھنے کا مطالبہ کیا*

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے،خاتمے کے لئے پاکستان پرعزم ہے، آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker