تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مسلم لیگ (ق)کو فعال ومنظم کرنے کے لئے پنجاب بھر میں تنظیم سازی کی جارہی ہے ۔ کامل علی آغا

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود ،روزگار کی فراہمی، صحت عامہ کی سہولیات، تعلیم کے یکساںمواقع اور عام آدمی کے بلند معیار زندگی کے لئے موجودہ حکومت کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلشن شپ قائم ہے ، اور ہر دور میں ہمارے مقاصد عوام کی بھلائی ہے، جب بھی ہماری جماعت کو عوام نے ذمہ داری سونپی ہے ہمارے اراکین نے نیک نیتی کے ساتھ عوام کی بہتری کے لئے کام کیا ہے ۔پنجاب کوچوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے مطابق عوام کی نمائندہ جماعت بنانے کے لئے ضلع، تحصیل اور ٹاﺅن کی سطح پر تنظیم سازی کی جارہی ہے اور جماعت سے ،مخلص،فادار اور دیرینہ کارکنان کو جماعت میں اہم ذمہ داریاں دی جارہی ہیں،۔کارکنان ہماری جماعت کا اثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں عبدالرشید بوٹی،میاں نذر فرید وٹو، ملک سرفراز بھٹی، سید تنویر زیدی ایڈووکیٹ،میاں عمر اصغر جیویکا، شاہد بیگ اور دیگر کے ہمراہ ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کامل علی آغا نے کہا کہ سابق دور میں ہمارے فلاحی منصوبوں کو بند کر کے عوام کے حقوق کو سلب کیا گیا۔مگر اب دوبارہ اتحاد کی صورت میں وہ منصوبہ جات جو 2007سے پنجاب میںسرخ فیتہ کی نظر تھے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کو فعال ومنظم کرنے کے لئے پنجاب بھر میں تنظیم سازی کی جارہی ہے اور انشاءاللہ جلد چوہدری پرویزالٰہی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کنونشن سے خطاب کریں گے٭

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں بارش ، کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں7 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker