تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بلوچ کلچر ڈے کا انعقاد پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک قابل تحسین کاوش ہے . ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے ) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے کا انعقاد پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک قابل تحسین کاوش ہے وطن عزیز کے ہر خطے کی ثقافت کا رنگ اپنے اندر محبت ،بھائی چارہ اور عظیم روایات کو سموئے ہوئے ہے بلوچ کلچر ڈے کا انعقاد عظیم بلوچ روایات کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی کلچر کو فروغ دینے سے ملکی سطح پر یکجہتی کو بھی فروغ حاصل ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدائیت پر قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ ،مقامی ثقافتوں کی ترویج اور بلوچ بھائیوں سے اظہار محبت کے لئے حکومت پنجاب احترام و محبت کا پیغام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے علاقائی کلچر کے ذریعے محبت ،ہم آہنگی ،بھائی چارہ کے فروغ کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں٭

یہ بھی پڑھیں  ’’میں سلام پیش کرتا ہوں ان شہدا کو جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا:لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker