تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ہمارا مقصد مسلک کو ختم کرنا نہیں بلکہ مسالک کے درمیان غلط فہمیوں ختم کرناہے . محمد فیصل رانا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا کہ مسلمان قرآن کو چھوڑکر دنیا میں خوار ہور ہے ہیں جبکہ غیر مسلم قرآن سے راہنمائی لیکر ان پر حکمرانی کررہے ہیں ہمارا مقصد مسلک کو ختم کرنا نہیں بلکہ مسالک کے درمیان غلط فہمیوں ختم کرناہے ۔وہ ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کر رہے تھے ۔جس میں ایس پی انویسٹی گیشن امیرسعودمگسی، انجمن تاجران ،اہل تشیع اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے علماء کے درمیان رابطوں کو مزید موثر بنایا جائے گااور ان کے فروعی اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے 9صدیوں تک قرآن سے رہنمائی حاصل کر کے دنیاپر حکومت کی لیکن اس کے بعد قرآن کو چھوڑ دیا جس سے وہ دنیا میں ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا کہ اوکاڑہ سے ہمیشہ امن کی خوشبو آئی ہے اور یہاں تمام مکاتب فکر کے علماء میں مثالی اتحاد موجود ہے جسکی دوسروں کو پیروی کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ترجیح ملک ملک میں امن وامان کا قیام ہے جس کے لیے تما م مسلک کے علماء انتظامیہ کی بھر پور مد د کررہے ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے تمام ضروری اقدامات اٹھا کیے ہیں اور ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے منتظمین سے ملکر فول پروف سیکورٹی دی جار ہی ہے ۔انہوں نے منتظمین سے ایپل کی کہ مجالس کے لیے دوسرے صوبوں سے ذاکرین کو مدعو نہ کیاجائے تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی موجود فضا کو برقرار رکھاجاسکے*

یہ بھی پڑھیں  ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانےوالے101ارکان نا اہل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker