تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پاکستانی قوم اپنےعلم و ہنر،محنت جفا کشی کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے. رانا اشرف جاوید

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ رانا اشرف جاوید نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات ہمارے اتحاد ،اتفاق ،جذبہ حب الوطنی اور اس مقدس خطہ سے اپنی روحانی و جذباتی وابستگی کا مظہر ہیں پاکستان میں بسنے والا ہر فرد اس عظیم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے اپنے دائرہ اختیار میں خلوص نیت اور ایمانداری سے محنت کرے تو ہم ہر شعبہ زندگی میں پوری دنیا سے ممتاز اور منفرد ہو جائیں گے پاکستانی قوم اپنے علم و ہنر ،محنت اور جفا کشی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے ہم جدید علوم پر دسترس سے عالمی برادری میں ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں یوم آزادی کے موقع پر ہم سب کو یہ عہد کرنا ہے کہ ہم ملکی مفادات کو اولین ترجیح دیں گے ملک دشمن عناصر کی ہر سطح پر سرکوبی کے لئے اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد بر قرار رکھتے ہوئے محنت کریں گے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے صنعت زار میں ملی نغموں ،ترانوں،تقاریر ،کوئز پروگرام کے مقابلوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مینجر صنعت زار،ممبر ایڈوائزری کمیٹی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ سمیت متعلقہ افسران اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے ۔رانا محمد اشرف نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے صنعت زار میں جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب منعقد کرنے پر مینجر صنعت زار کو خراج تحسین پیش کیا اور مقابلہ میں حصہ لینے والے طالب علموں میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز بھی تقسیم کیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button