اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ضلعی پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنوں کی گرفتاریوں کےلیے کریک ڈاؤن عوامی تحریک کے ضلعی صدر سمیت چالیس سے زائد کارکن گرفتار ،پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کے بعد گرفتاریاں کیں ترجمان عوامی تحریک تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والے احکامات کی روشنی میں اوکاڑہ پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے عوامی تحریک کے ضلعی صدر مرز اابراہیم اور دیگر ضلعی قیادت اور کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارتے ہوئے مرزا ابراہیم سمیت چالیس سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ضلعی پولیس نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے نا صرف چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے بلکہ کارکنوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے دوسری جانب تھانہ اے ڈویژن پولیس نے محلہ چراغ سندھو کالونی میں منہاج القرآن کے ضلعی صدر خالد محمود کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اس دوران خالد محمود کی عدم موجودگی میں پولیس نے زبردستی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی خواتین سے بد تمیزی کے علاوہ خالد کے بھائی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا