تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پاکستان کے معروضی حالات کے تناظر میں پولیو کے خاتمہ کے لئے ہمیں اجتماعی کاوشوں کو مزید بڑھاوا دینا ہے .ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے معروضی حالات کے تناظر میں پولیو کے خاتمہ کے لئے ہمیں اجتماعی کاوشوں کو مزید بڑھاوا دینا ہے پولیو اس وقت ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جس سے نپٹنے کے لئے حکومت کمر بستہ ہے اور ہمیں بھی ہر سطح پر فول پرو ف انتظامات کرنے ہیں محکمہ صحت ،پولیس،کمیونٹی ڈویلپمنٹ،ریونیو اور این جی اوز آگے آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسڑکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری،ای ڈی او صحت ڈاکٹر جاوید گورائیہ ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مہر ارشاد،ایم ایس اسلم قائم خانی و دیگر متعلقہ ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف بھی مو جود تھا ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے محکمہ صحت کے افسران و پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کی کوریج تسلی بخش ہے تاہم دوسرے علاقوں سے آنے والے خاندانوں کے بچوں کی کوریج کے سلسلہ میں خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے علاقوں سے پولیو وائرس ہمارے ضلع میں نہ آسکے ضلع میں غیر سرکاری تنظیمیں اور سرکاری ادارے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان موذی امراض سے بچانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیزکو اس آفت سے بچا سکیں۔بعد ازاں انہوں نے کار پارکنگ اور نئی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا انہوں نے کہا کہ نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو ترجیحی بنیادوں پر فنگشنل کیا جائے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button