تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سانحہ پشاور کیخلاف مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع اوکاڑہ کے سینکڑوں طلباء اور کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)سانحہ پشاور کیخلاف مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع اوکاڑہ کے سینکڑوں طلباء اور کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت ضلعی صدرچوہدری عمران یونس مانی نے کی،ریلی میں صوبائی رہنماء سہیل احمد مغل، تحصیل صدر ملک عبدالقدوس ،ڈاکٹر ساجد غوری ،ملک وقاص، عامر میوسمیت ضلع بھر سے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عمران یونس نے کہا کہ پھولوں جیسے معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے سفاک درندے مسلمان یا پاکستانی تو کیا انسان کہلوانے کے بھی مستحق نہیں ہیں،ایسے درندوں کوسرعام پھانسی دینی چاہئے تا کہ ایسے سفاک کام کاکبھی کوئی سوچ بھی نہ سکے ۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرداپنی ان بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور وقت آیا تو قوم کا ہر جوان ہر طرح کی قربانی دے گا۔ ریلی کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے خلاف شدید نعرئے بازی کرتے ہوئے گوخٹک گو کے نعرے لگائے ،ریلی کے شرکاء نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button