تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پیپلز پارٹی کے کارکن جیلوں ،قید وبند کی صعوبتوں سے کسی صورت گھبرانے والے نہیں . سجاد الحسن چوہدری

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ سجاد الحسن چوہدری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک کے لیے قربانیاں اور خدمات لازوال اور نا قابل فراموش ہیں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکن شہید محترمہ کے ویژن کی تکمیل کے لیے اپنی جانوں کے نذرانوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے پیپلز پارٹی کے کارکن جیلوں ،قید وبند کی صعوبتوں سے کسی صورت گھبرانے والے نہیں ہیں ہر قسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کو جاری رکھا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ پریس کلب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر کارکنان کی جانب سے لگائے جانے والے بلڈ بنک میں خون کا عطیہ دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آرگنائزر بلڈ بنک و ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی فاروق اشرف سنگوکا ،سابق ایم پی اے میاں اصغر جیوکا ،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری آصف خان بلوچ،انفارمیشن سیکرٹری پی وائی او پاکستان معظم بھٹی،صوبائی رہنما راؤ رفیق ساجد،انور سوہنا،آصف بلا ،نجم الثاقب ایڈووکیٹ اور اشرف سنگوکا ایڈووکیٹ کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی آرگنائزر بلڈ کیمپ فاروق اشرف سنگوکا نے میڈیا کو بتایا کے سینکڑوں کارکنان اور ضلعی قائدین کی جانب سے دیئے جانے والے خون کے عطیات کو پاک فوج کے حوالہ کیا جائے گا بلڈ کیمپ میں تمام تر عمل کی نگرانی سندس فاؤنڈیش کی نگرانی میں کی گئی

یہ بھی پڑھیں  وزیراعطم نواز شریف نے دورہ افغانستان کی دعوت قبول کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker