تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ پر 55ساتھیوں سمیت دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ کی کوشش ،ٍپاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ پر 55ساتھیوں سمیت دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج،نہ کوئی لڑائی ہوئی نہ ہی فائرنگ پولیس نے جھو ٹا مقد مہ درج کیا ،مقدمہ خارج نہ ہوا تو اسمبلی میں جھوٹے مقدمات کے اندارج پر آواز اُٹھاؤں گا چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کا موقف۔مقدمہ فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلانے پر درج کیا گیا ہے ڈی پی او محمد فیصل رانا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں فتح پورمیں بیوہ خاتون نور اختر سے زمین کے تنازعہ پر اسکے گھر میں داخل ہوکر ہوائی فائرنگ کرنے اور خوف وہراس پھیلانے پر پولیس تھانہ گوگیرہ نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ پر55 ساتھیو ں سمیت دفعات 452,506B,447,511,148,149,337X2اوردہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ،جسمیں 30نامزداور 25نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ظہور عباس سے اسٹین گن برآمد ہونے پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس مقدمہ میں کوئی گر فتاری عمل میں نہ آئی ہے دوسری طرف ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ زمین کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے نہ ہی زمین کے تنازعہ پر کوئی لڑائی ہوئی ہے اور نہ ہی فائر نگ ہوئی ہے پولیس نے مجھ پر اور میرے ساتھیو ں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جس کی میں بھر پور مذمت کر تا ہو ں ، جھوٹا مقدمہ خارج نہ ہوا تو اسمبلی میں آواز اُٹھائیں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ ایم پی اے مسعود شفقت ربیرہ اور ان کے ساتھیو ں کے خلاف مقدمہ فائر نگ اور خوف وہراس پھیلانے پر درج کیا گیا ہے کسی کو بھی امن وامان خراب نہیں کر نے دیں گے جو بھی امن وامان کو خراب کر نے کی کوشش کر ے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : بلدیاتی انتخابات کے رزلٹ نے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی . عمار اجمل چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker