تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : معاشی و معاشرتی نا ہمواریوں کے خلاف پاکستانی عوام کو بااصول قیادت کی ضرورت ہے . رانا ساجد علی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)معاشی و معاشرتی نا ہمواریوں کے خلاف پاکستانی عوام کو بااصول قیادت کی ضرورت ہے اشرافیہ نے بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے پاکستان فلاح پارٹی۔معاشی و معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف پاکستان عوام کو بااصول قیادت کی ضرورت ہے اشرافیہ نے بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنارکھا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماؤں نے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت زیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں ارتکاز دولت کی بہتات نے سماجی ڈھانچہ تباہ و برباد کردیا ہے پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر رانا ساجد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو انصاف اور روزگار کی فراہمی نہ ہونا عوام دشمنی ہے اگر حکمرانوں نے اپنا وطیرہ نہ بدلا تو حکمرانوں کا نام و نشان مٹ جائے گا پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات صاجنرادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں نظام عدل کے مضمرات کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹاوٹ سسٹم نے ملک میں انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے ڈپٹی سیکرٹری پنجاب پاکستان فلاح پارٹی صاجنرادہ حسن علی سچلی قادری نوشاہی نے پاکستانی معاشرے میں وڈیروں سرمایہ داروں کی اجارہ داری کو ملک و ملت کے لیے عظیم ظلم قرار دیا اجلاس سے پاکستان فلاح پارٹی لاہور کے صدر ذیشان احمد راجپوت،ناصر عباس قادری،سیدراشد گیلانی اور ملک شاہد نواز اعوان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا*

یہ بھی پڑھیں  قصاص مارچ میں شرکت سے روکا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی، طاہر القادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker