
اوکاڑہ (بیورورپورٹ )پاکستان امن تحریک کے چیئرمین عابدقریشی نے کہا ہے کہ پورا ملک دہشتگردی سے متاثر ہے ۔مشکو ک افراد سمجھ کردو مسلمانوں کو جلائے جانیوالے معاملے کی بھی مکمل انکوائری ہونی چاہیے اور اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو بدترین سزائیں دی جائیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے سانحہ لاہور نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے اور مسلمان اقلیت برادری کے دکھ میں برابرکی شریک ہیں اور دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں ملک وملت کے دشمن پاکستان کوتعلیم،سائنس،خوشحالی اور تعمیروترقی سے روکنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کسی بھی ندامت ،بے عزتی سے بچنے کیلئے اپنی جماعتوں سے ہرقسم کے جرائم پیشہ لوگوں اور عسکری ونگ کو ختم کریں ملک سے ہرقسم کی دہشتگردی،نوگوایریااور جرائم ختم کرنے کا وقت آگیا ہے اور کسی جماعت یا تنظیم کو زیب نہیں دیتا وہ اپنی جماعت میں کسی بھی قسم کا اسلحہ،عسکری ونگز،جرائم پیشہ لوگ یا نوگو ایریا بنائے اور تمام جماعتیں ملک کی بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈالیں جن لوگوں کا دوسرے ملکوں میں سرمایہ ہے وہ واپس ملک میں لائیں اور ہمیں کسی جماعت کی بجائے ملک وملت اورقومی ادارے عزیز ہیں عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں کوبین کیا جائے*