تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: پاکستان کی تعمیروترقی اوراسےمضبوط،مستحکم ملک بنانے میں تمام مذاہب،مسالک کے لوگوں نے کام کیا . ڈی سی او

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈی سی او قیصر سلیم نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی فضا کو مزید پروان چڑھانے کے لئے اپنیا پنے دائرہ اختیار میں کام کرنا ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اسے مضبوط اور مستحکم ملک بنانے میں تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں نے کام کیا ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو نیست و نابود کرنے کے لئے باہمی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہے پاکستان ہم سب کی امیدوں کا محور ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسچن کیمونٹی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق پارلیمانی سیکریٹری جوئیل عامر سہوترا،ڈائریکٹر آف آئزک ٹی وی پاسٹر عمران فضل ،یونس چوہان اور دیگر موجود تھے۔وفد کے اراکین نے بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں امن و سلامتی اور اتفاق و اتحاد کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا *

یہ بھی پڑھیں  شورکوٹ: سیلاب سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker