تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : زیادہ خوشی پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت کی ہے . اسپن باولر ذوالفقار بابر کے والد غفار خان

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریزوائٹ واش کرنے میں اہم رول پلے کرنے والے اسپین باولر ذوالفقار بابر کے والد غفار خان نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کی حالیہ بہترین پرفارمنس سے زیادہ خوشی پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت کی ہے میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی ایسی ہی پرفارمنس دے اور ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کرے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کچہری بازار اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا غفار خان نے کہا کہ عزت اور ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے میرے بیٹے نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کر کے یہ ثابت کر دیا اس کا انتخاب درست تھا انہوں نے کہا کہ میں خدا کا جتنا شکر بھی ادا کروں کم ہے 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button