تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوھنا آج ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر یں گے

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوھنا آج ساتھیو ں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر یں گے،اشرف سوھنا کی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پا کستان پیپلزپارٹی ضلع اوکاڑہ کے صدر وسابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوھنا آج اپنے ساتھیو ں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر یں گے ، انہو ں نے گزشتہ روز صوبائی صدر پی پی پی میاں منظور وٹو سے اختلافات پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا،ان کی آج عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں وہ باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر یں گے ،محمد اشرف خان سوھنا 2002اور 2008میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی پی 190اوکاڑہ سٹی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو ئے ،پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت میں صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت کا قلم دان ان کے پاس رہا ان کے صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی میاں منظور وٹو کے ساتھ اختلافات چلتے آرہے تھے ،جن کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں وٹو اور سوھنا کے حامیوں کے ددرمیان لڑائی بھی ہو گئی تھی ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ ضلع اوکاڑہ میں پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر سید صمصام شاہ بخاری، انیس بلو چ سمیت دیگر رہنما بھی تحریک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں*

یہ بھی پڑھیں  اعزاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker