
اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاسپورٹ آفس کے عملہ اور افسران کی مبینہ کرپشن کی وجہ سے ضلعی پاسپورٹ آفس ٹاؤٹوں کی آماجگاہ میں تبدیل ہو کر رہ گیا بغیر سفارش ،بغیر رشوت میرٹ پر پاسپورٹ کا حصول ناممکن ہو کر رہ گیا پاسپورٹ آفس کا عملہ مختلف حیلے بہانوں سے آنے والوں سائلوں کو بلا جواز چکر لگا کر ذلیل و خوار کرتا ہے اور ان کو ٹاؤٹوں سے رابطہ کر کے کام کروانے پر مجبور کیا جاتا ہے حج عمرہ پر جانے والے خواتین و حضرات اور دوسرے ممالک میں جانے والے افراد جب پاسپورٹ کے حصول کے لیے پاسپورٹ دفاتر کا رخ کرتے ہیں تو ان کو اس وقت سخت ذہنی کوفت اٹھانا پڑتی ہے جب طویل انتظار کے بعد باری آنے پر ان کی فائل پر بلا جواز اعتراضات لگا دئیے جاتے ہیں جبکہ ٹاؤٹوں کے ذریعے آنے والی ایسی فائلوں پر بھی اعتراض نہیں کیا جاتا جو کہ ہر لحاظ سے نا مکمل ہوتی ہیں شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسپورٹ آفس اوکاڑہ کا سر پرائز وزٹ کیا جائے اور کرپٹ نا اہل عملہ کی جگہ ایماندار فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے اور ٹاؤٹوں کے دفتر داخلہ پر مستقل پابندی لگائے جانے کا حکم بھی صادر کیا جائے *