تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عوام یوٹیلیٹی سٹورسے معیاری اشیاءمارکیٹ سے کم قیمت پر خرید سکتے ہیں . چوہدری سلیم صادق

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سلیم صادق نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کے لئے وزیراعظم عمران خان اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہنگائی کے خلاف ایک بہت بڑا ریلیف پیکیج دیاہے عوام یوٹیلیٹی سٹورسے معیاری اشیاءمارکیٹ سے کم قیمت پر خرید سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوٹیلٹی سٹور جی ٹی روڈ اوکاڑہ کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق مہنگائی کے خلاف انقلابی اقدام ہے عوام کی سہولت کے لیے خصوصی رمضان ریلیف پیکج پانچ بنیادی اشیا پر خصوصی رعایت چینی ،آٹا، دال، چاول، گھی کے علاوہ 1000 سے زائد اشیاءپرخصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے روز مرہ کی چیزوں میں مارکیٹ ریٹ سے نمایاں فرق ہے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے چینی 68 روپے کلو کوکنگ آئل، چاول، دالیں، مصالحہ جات اور دیگر اشیاءضروریہ مارکیٹ سے سستے دام پر دستیاب ہیں٭

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل : تھانہ چاپری پولیس کے گلو بٹوں کی غنڈہ گردی شہری کے گھر داخل ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker