تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:عوام کی خدمت کرتے ہوئے ان کے جان ومال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائیں.ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے سٹی ، صد اور رینالہ سرکل کے سب ڈویژن آفیسر اور ایس ایچ او ز سے ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں کرائم میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینے پر میں آپ تمام افسران کو شاباش دیتا ہوں جس طر ح آ پ نے جانفشانی ، احسن طریقے اورنیک نیتی سے ڈیوٹی کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ اسی طر ح عوام کی خدمت کرتے ہوئے ان کے جان ومال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کیاجائے کیونکہ منشیات فروش معصوم اور سادہ لوح افراد کی زند گی میں زہر گھول رہے ہیں ان منشیات فروشوں سے سختی سے نمٹا جائے اور کسی قسم کے اثر ورسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے ۔ غیر قانونی طور پر مقیم اور مشتبہ لوگوں کے خلاف سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا ۔ کسی بھی شخص کو امن وامان کی صورت حال کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا ۔اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تواُن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ پتنگ بازی ، ساونڈ سسٹم ایکٹ ،ہیٹ میٹریل اور وال چاکنگ کی وائی لیشن کسی صورت میں نہیں ہونی چاہیے ۔ پٹرول پمپوں ، جیولری شاپ اور بینک ہائے پر بھی CCTVکیمرے نصب کیے جائیں اور ان کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں اگر کوئی سیکورٹی شاپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرے تواس کے خلا ف بلا خوف و خطر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ قبحہ خانوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے ۔کسی بھی اثرورسوخ کو خاطر میں نہ لائے جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلداز جلد حقائق پر یکسو کیا جائے مظلوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کو عباد ت سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دیں*

یہ بھی پڑھیں  لیجند باولر وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ، حملے میں وسیم اکرم محفوظ رہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker