تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: لوگوں کو مختصر خاندان کی افادیت سے آگاہ کرنے اور ان کی رہنمائی کے لئے مشترکہ طور پرسب ملکر کو شش کریں . عارف عمر عزیز

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر کو آرڈنیشن عارف عمر عزیز نے کہا ہے کہ آبادی میں بے تحاشا اضافہ نہ صرف ملکی ترقی میں ایک رکاوٹ ہے بلکہ مستقبل کے لئے بنائے گئے منصوبوں کی افادیت کو بھی بری طرخ متاثر کر رہا ہے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں ،علماء مشائخ ،صحافیوں اور معاشرہ کے صاحب رائے لوگوں کو شرح آبادی کو کنٹرول کرنے کی مہم میں مربوط کاوشیں کرنا ہوں گی تاکہ مستقبل کے لئے طے کئے گئے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر،ڈی او کالجز،ڈی او پاپولیشن ویلفیئر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں43فیملی ویلفیئر سنٹرز کام کر رہے ہیں جہاں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ سے متعلق رہنمائی فراہم کرتی ہیں عوام میں شعور و آگاہی کے لئے سوشل ویلفیئر موبلائزر کو فعال کیا گیا ہے ڈی او سی نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر فری میڈیکل کیمپس لگائیں لوگوں کو مختصر خاندان کی افادیت سے آگاہ کرنے اور ان کی رہنمائی کے لئے مشترکہ طور پر کو شش کریں ۔انہوں نے ڈی او کالجز کو کو ہدائیت کی کہ وہ یو نیورسٹی اور کالجز میں آگاہی لیکچرز اور سیمینار کا اہتمام کریں

یہ بھی پڑھیں  کراچی : لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ،9 گرفتار اسلحہ برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker