تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پیپلز انڈر پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) پیپلزانڈر پا س ٹوٹ پھو ٹ کا شکار،ہر وقت ٹریفک جام رہنے سے شہر یو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ، ٹی ایم اے خاموش تماشائی بن گی ،واحد انڈر پاس جس کے پا نی کا نکاس ہی نہیں ،سماجی حلقوں کا شدید احتجاج،ڈی سی او اوکاڑہ سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق اوکاڑہ شہر کے وسط میں واقع بے نظیرروڈ پرپیپلز انڈرپا س چند سال قبل سابق وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال (م) نے تعمیر کر وایا تھا کئی سال ہو جانے کی وجہ سے پیپلز انڈر پاس ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہو چکا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ واحد انڈر پاس ہو گا جس کے پانی کا کو ئی نکاس نہیں ہے جب بارش ہو تی ہے تو پورا انڈر پاس پا نی سے بھر جاتا ہے نکاس کا کوئی انتظام نہ ہو نے کی وجہ سے جب پانی کو پمپ کے زریعے نکالا جاتا ہے تو اس کو ریلوے لائن کی پٹری میں ڈال دیا جاتا ہے جو کہ پا کستان کے قانون کے مطابق بہت بڑا جرم ہے لیکن یہ جرم مسلسل کئی سالوں سے جاری ہے انڈر پاس کی ٹو ٹ پھوٹ کی وجہ سے پورا دن ٹریفک جام رہتی ہے جب سکولوں کو چھٹی ہو تی ہے تو شہر یو ں کو شدید پر یشانی کا سامنا کر نا پڑ تا ہے پیپلزانڈر پا س میں پانی بھر جانے سے کئی شہر ی اپنی زند گی کی بازی ہار چکے ہیں لیکن ٹی ایم اے افسران نے آج تک اس پر کوئی کام نہ کیا ہے جس کی وجہ سے شہر ی شدید مشکلا ت کا شکار ہیں ، شہر یو ں حسن اختر راؤ ،مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ ،فیاض علی انصاری ،طارق مجید مغل ،فیضان گجر، شاہد وٹو ودیگر نے ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لیں اور ٹی ایم اے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کر یں تا کہ شہر یو ں کی مشکلات حل ہو سکیں*

یہ بھی پڑھیں  ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker