تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پیپلز پارٹی ملک میں جمہویت کی بقا ء کے لیے اپنا کلیدی رول پلے کر رہی ہے . سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض

اوکاڑہ(بیورورپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال انتہائی نازک موڑ پر ہے پیپلز پارٹی ملک میں جمہویت کی بقا ء کے لیے اپنا کلیدی رول پلے کر رہی ہے جمہوریت کے دور دورہ کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے اپوزیشن پارٹیوں کو ٹیبل پر بیٹھ کر اپنے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کے بھائی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا دور حکومت ایک سنہری دور تھا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی اور جمہوری دور کو پورا کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے جو کی سیاسی وابستگی سے ہٹ کر اپنا رول پلے کر رہی ہے انہوں نے کہا خورشید شاہ اور پارٹی کے دیگر قائدین کی پوری کوشش ہے کے موجودہ حالات میں بہتری لائی جا سکے اور تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالا جاسکے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کی ہر حال میں حمایت کرے گی جس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا *

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:10ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس کے خلاف احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker