تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :کراچی تا پشاور مین لائن پر واقع اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے

اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ محمد مظہررشید چوہدی سے)کراچی ،پشاور مین لائن پر واقع اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے انگریز دور حکومت میں اپنے قیام سے لے کر80کی دہائی تک ریلوے کی آمدنی میں اپنا بھر پور حصہ ڈالتا رہا لیکن افسوس اسکی دیکھ بھال اس طریقہ سے نہ رہی جیسے پہلے ہوتی تھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا چلا گیا ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مین لائن پر واقع یہ اہم اسٹیشن کسی کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا 2005 میں اسکی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ نئی تعمیر اور مرمت کی منظوری ملی لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے دس سال گزر جانے کے باوجود یہ مکمل نہ ہوسکا ٹوٹے بنچ ،واش رومز کی ناگفتہ بہ حالت ،پینے کے پانی کے ٹوٹے نلکے ،صفائی کی حالت انتہائی خراب ،بوسیدہ ویٹنگ رومز ،سایہ کا مناسب انتظام نہ ہونا ریلوے اسٹیشن کی پہچان بن چکا ہے نیا تعمیر شدہ پلیٹ فارم اپنی تعمیر کے فوراََ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے معذور افرد کے لیے کسی بھی قسم کی سہولت موجود نہ ہے جسکی وجہ سے ٹرین کے سفر کو کم اہمیت دی جارہی ہے اسٹیشن ماسٹر سرور شاہد سے جب اوکاڑہ اسٹیشن کی حالت زار پر رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں عوام کو بہترسہولیات پہنچانے کے لیے کئے گئے اقدامات فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں *

یہ بھی پڑھیں  کورونا،سفاکیت،معاشرت اورگورنس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker