تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشنوں میں کلین سویپ کرے گی . ندیم عباس ربیرہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشنوں میں کلین سویپ کرے گی ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کونسل نمبر 9 میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک میں معاشی انقلاب آ رہا ہے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا چکا ہے بہت جلد عوام کو بجلی ،گیس کے بحرانوں سے نجات مل جائے گی اس موقع پر امیدوار برائے چیئر مین راؤ عبدالحق اور وائس چیئر مین کے امیدوار رانا عبدالروف ،سابق صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن غلام رضا ربیرہ نے بھی خطاب کیا *

یہ بھی پڑھیں  تحصیل فیملی کورٹ پتوکی میں جج کی سیٹ ایک ماہ سے خالی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker