تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مسلم لیگ (ن) کے خلاف اتحاد کرنے والی سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن میں اپنی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا . عباس علی جٹ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما امیدوار برائے کو نسلر وارڈنمبر6 عباس علی جٹ نے بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریگی مسلم لیگ (ن) کے خلاف اتحاد کرنے والی سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن میں اپنی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا کیونکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوام کے ساتھ مخلص ہیں اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی میرا ماضی اور کردار عوام کے سامنے ہے میں نے اپنے علاقہ میں ریکارڈترقیاتی کام کروائے اور منتخب ہونے کے بعد بھی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا اور انشاء اللہ علاقہ کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کو شاں رہوں گا*

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker