تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:شادی کی تقریب میں درجنوں مردوخواتین کا پولیس پارٹی پر حملہ

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)شادی کی تقریب میں درجنوں مردوخواتین کا پولیس پارٹی پر حملہ پولیس پارٹی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے آئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ اوکاڑہ کینٹ کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 51تھری آر میں محمد ناصر ولد حنیف کی شادی کی تقریب میں ملزمان راقب، وقاص، شفاقت، آصف اور غلام مرتضیٰ آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کررہے ہیں جو کسی جانی مالی نقصان کا سبب بن سکتے تھا جس پر تھانہ کینٹ کے انوسٹی گیشن آفیسر محمد اشرف کی سربراہی میں پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزمان اندھا دھند ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کا مظاہرہ کررہے تھے پولیس پارٹی نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو درجنوں مردوخواتین مسلح ڈنڈے سوٹے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اس دوران ملزمان موقع پاکر فرار ہوگئے ملزمان نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کردی اور سرکاری گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button