تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس کا2مختلف قحبہ خانوں پرچھاپے، نائیکہ سمیت 7 مردوخواتین گرفتار

handsupاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس کا دو مختلف قحبہ خانوں پر چھاپے،نائیکہ سمیت سات مردوخواتین گرفتار، ملزمان رنگ رلیاں منانے میں مصروف تھے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے اطلاع ملنے پر عبداللہ ٹاؤن دیپالپور میں نائیکہ گوگی کے قحبہ پر کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے بلال، راشدہ اور یاسمین کو رنگ رلیاں مناتے گرفتار کرلیا جبکہ نائیکہ رفیہ کے قحبہ خانے پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزمان غلام فرید،عمران، سونیا، کشور کو رنگ رلیاں مناتے موقع گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ اہل علاقہ نے پولیس کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر حیدر اشرف کو بھی سماج دشمن عناصر اور جرائم کی روک تھام کے سلسلے اوکاڑہ پولیس کو دی جانے والی خصوصی ہدایات کو سراہا عوامی حلقوں نے کہا کہ اگر ڈی پی او اوکاڑہ اسی طرح جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں کاروائی کرتے رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ضلع اوکاڑہ کرائم فری بن جائے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ پولیس نے جنرل بس سٹینڈ سے تین جیب تراشوں کو گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker