تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:عدالت کےحکم پرسب انسپکٹر،ASI سمیت چھ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عدالت کے حکم پر سب انسپکٹر،اے ایس آئی سمیت چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ملازمین ملزم کی گرفتاری کیلئے آئی اور زبردستی گھر میں گھس کر مردوخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ واں گاہرکی کے رہائشی علی شیر نے عدالت میں درخواست گزاری کہ تھانہ نور شاہ ساہیوال کے سب انسپکٹر غلام عباس پانچ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آئے اور اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے ملازمین نے گھر میں موجود اس کے بھائی فلک شیر اور ہمشیرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں پولیس ملازمین اس کے چچا زاد بھائی خضر حیات کے گھر گھس گئے اور گھر میں موجود خواتین اور خضر حیات کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس ملازمین اس کے بھائی فلک شیر اور چچا زاد خضر حیات کو زبردستی رائے جاوید کے ڈیرہ پر لے گئے اور منت سماجت کرکے ان کی جان چھوڑی جس پر عدالت نے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا عدالت کے حکم پر تھانہ گوگیرہ نے پولیس ملازمین کے خلاف زیر دفعہ155-Dپولیس آرڈر2002کے تحت مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button