تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس نےشراب تیار کرنے والی دومِنی فیکٹریوں سمیت متعد دافراد کوناجائزاسلحہ سمیعت گرفتارکرلیا

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکے حکم پر اوکاڑہ پولیس نے شراب تیا ر کرنے والی دو مِنی فیکٹریوں سمیت متعددافراد پرچھاپہ مار کر سینکڑوں لیٹر شراب ،چرس ،ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم کے دوران اوکاڑہ پولیس نے اطلاع ملنے پر نواحی قصبہ اروڈہ جاگیر میں شراب تیار کرنے والی مِنی فیکٹری پر چھاپہ مار ا اور وہاں سے 500 لیٹر شراب سمیت دیگر سامان برآمد کر کے نیاز احمد ولد وریام کر گرفتار کر لیا ہے بستی کیسہ میں شراب تیا ر کرنے والی دوسری منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 10 لیٹر شراب ودیگر سامان برآمد کر کے محمد رفیق ولد اللہ بخش کر گرفتار کر لیا ہے جبکہ محمد شریف اور محمد نواز بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے علاوہ ازیں نذر حسین ولد اظہر حسین سے 7 لیٹر شراب،قطب دین ولد بصار ا سے 3 لیٹر شراب، محمد اکرم ولد دوست محمد سے 2 لیٹر شراب، رحمت علی صابر ولد محمد صابر سے 300 گرام چرس،عندل ولد علیم الدین سے 30 بور پسٹل ، سلیم عرف لدھو ولد شریف سے 30 بور پسٹل، محمد احسان ولد محمد حنیف سے 32بور ریوالور، محمد اکرام ولد سرور علی سے 30 بور پسٹل ، شہزاد حسین ولد ارشاد حسین سے 30 بور پسٹل اور عمران ولد سخی محمد سے رائفل 7 ایم ایم بور برآمد کر کے تما م ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : علاقے کے بنیادی مسائل اجاگر کرنا صحافی کی ذمہ داری ہے . سہیل احمد مغل ، چوہدری محمد اشفاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker