تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پولیس نے ایک مبینہ مقابلہ کے دوران دو ملزمان کو پار کردیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) اوکاڑہ پولیس نے ایک مبینہ مقابلہ کے دوران دو ملزمان کو پار کردیا دونوں کو چند روز قبل حساس ادارے کے ملازم کے مقدمہ قتل میں گرفتار کیا گیا تھا پولیس کی کہانی کے مطابق حساس ادارے کے قتل میں مطلوب دو ملزمان عامر اور ریاض کو اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کر رکھا تھا جن کو گذشتہ روز اوکاڑہ پولیس کی گاڑی میں دہشت گردی کورٹ لاہور سے پیشی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا جب پولیس وین رینالہ خورد کے قریب پہنچی تو ملزمان کے پانچ ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو زبردستی چھڑا لیا اور بصیر پور کی جانب گاڑی بھگا دی جس کی اطلاع پر ضلع بھر کی پولیس حرکت میں آ گئی اور فرار ملزمان کا پیچھا شروع کر دیا ملزمان تھانہ بصیر پور کے علاقہ ولی کوٹ کے قریب پہنچے تو پولیس پارٹی نے ان کو گھیرے میں لے لیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر دو پولیس ملازمین طفیل اور عبدالروف زخمی ہو گئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان عامر اور ریاض مارے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ ہیں پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی پولیس جوانوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ہلاک ہونے والے ملزمان ساہیوال کے رہائشی تھے اور حساس ادارے کے ملازم کے قتل میں گرفتار کیے گئے تھے*

یہ بھی پڑھیں  ترقی کا سفر اس وقت تک ادھورا رہے گا جب تک اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچیں گے, چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker