تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پولیس کی کاروائی ماہ اگست کے دوران 764مجرمان اشتہار ی / عدالتی مفروران گرفتار

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) اوکاڑہ پولیس کی کاروائی ماہ اگست کے دوران 764مجرمان اشتہار ی / عدالتی مفروران گرفتار، ڈی پی اوناجائز اسلحہ کے 150مقدمات درج ہوئے اورملزمان سے 151کلاشنکوف ، رائفل بندوقیں اور پسٹل برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمدفیصل رانا کی خصوصی ہدایات پر اوکاڑہ پولیس نے ماہ جون کے دوران عمدہ کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے تھانہ گوگیرہ ، صدر رینالہ ،صدر دیپالپوراور سی آئی اے نے خطرناک گینگ گرفتار کئے جن کے قبضہ سے ٹریکٹر، موٹرسائیکلیں ، طلائی زیوارت ، موبائل فون اور نقدی مالیتی 20,74,000روپے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری شعبان عرف شعبانی پولیس مقابلے میں مارا گیا جو ڈکیتی رابری سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا منشیات فروشوں کو خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماہ جون کے دوران منشیات کے 186مقدمات درج ہوئے ہیرؤئین 805گرام ، چرس 59کلوگرام ، افیون 415گرام ،16عدد شراب کی چالو بھٹیاں پکڑی گئیں اور 2897بوتل شراب برآمد ہوئی ۔ناجائزاسلحہ کے 150مقدمات درج ہوئے اور ملزمان سے 4کلاشنکوف ، 12رائفل ،22بندوق ،111پسٹل /ریوالور،2کاربین اور 851گولیاں برآمدہوئیں۔اس ماہ دوران اوکاڑہ پولیس نے 569 مجرمان اشتہاری اور 195عدالتی مفروران کو گرفتارکیا ۔گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلہ میں قتل کے 05اقدام قتل کے 10،42،ڈکیتی کے 5، رابری کے 29، نقب زنی کے 25، سرقہ موٹرسائیکل کے 8، سرقہ عام کے 41اور سرقہ مویشی کے 12مقدمات کم درج ہوئے جس سے جرائم میں نمایا ں کمی ہوئی *

یہ بھی پڑھیں  شفاف انتخابات کے لئے صدر زرداری کو استعفیٰ دینا چاہئے،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker