تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس نے ایک مبینہ مقابلہ میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا مقابلہ کے دوران تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے ایک مبینہ مقابلہ میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا مقابلہ کے دوران تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے پولیس کی کہانی کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ میقم کی پولیس پارٹی معمول کے گشت پرتھی جب چک 2/Dکے قریب پہنچی تو 4کس نامعلوم ملزمان ناکہ لگاکر لوگوں کو لوٹ رہے تھے جب ملزمان نے پولیس پارٹی کودیکھاتو موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے لگے تو پولیس پارٹی نے ان کا پیچھاشروع کردیا ملزمان نے پولیس کی گاڑیوں کو دیکھتے ہی اپنی اپنی موٹر سائیکلیں پھینک دیں اور فصلات کی جانب بھاگ پڑے ملزمان نے اپنے اپنے اسلحہ آتشیں سے پولیس پارٹی پر سیدھی جان سے ماردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے د وملزمان مختلف سمتوں میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ملزمان کی طرف سے فائرنگ بند ہونے پر آگے جاکر دیکھا تو دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے تھے ایک ملزم کے ہاتھ میں کلاشنکوف لوڈ شدہ جو ان لوڈ کرنے پر 5گولیاں اور ساتھ پڑے ہوئے تھیلے میں 25عدد گولیاں جبکہ دو سرے ہلاک شدہ ملزم کے ہاتھ میں رائفل44بور لوڈ شدہ جو لوڈ ان لوڈ کرنے پر 7گولیاں اور ساتھ پڑے تھیلے سے 20گولیاں برآمد ہوئیں موقعہ سے 35خول کلاشنکوف اور 38خول رائفل44بور برآمد ہوئے دو عدد موبائل فون نوکیا برآمد ہوئے۔ موقعہ سے دو عدد موٹر سائیکل ہائے چائنہ ،رائفل44بور اور کلاشنکوف 57گولیاں،خول73 بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لیے گئے*

یہ بھی پڑھیں  سانگلا ہل:بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker