تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :پولیس نے ڈکیتی کی واردات ٹریس کرتے ہوئے چار مسلح ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیا . ایس ایچ او مہر اسماعیل

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) پولیس نے ڈکیتی کی واردات ٹریس کرتے ہوئے چار مسلح ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،مویشی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ڈی پی او کی جانب سے پولیس افسران کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے دھند اور شدید سرد موسم میں مویشی چوری کی روک تھام کے لئے تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود کے لئے ایس ایچ او مہر اسماعیل کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے اپنے تجربہ اور مہارت کا استعمال کرتے ہوئے گشت کا سسٹم مربوط بنایا جس کے نتیجہ میں پولیس پل36،37 ڈھیڑاں کے قریب چار مسلح ڈاکوﺅں کو اس وقت گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جب وہ واردات کرنے کے لیے چھپے ہوئے تھے ملزمان سے دوران تفتیش ایک بھینس، دو گائے۔ ایک بچھڑا، دو جھوٹیاں، ایک موٹر سائیکل،نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ڈی ایس پی صدر سرکل ظفر اقبال ڈوگر کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف عرف آسو،بارش عرف باشی،طاہر عرف طاری اور ارسلا ن شامل ہیں جب کہ مصطفی، مشتاق عرف مشتاقی کانا،اللہ دتہ ہانس،لڈو، ساجوکھرل،ببر کھرل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے توقع کی جارہی ہے کہ دوران تفتیش ملزمان سے مویشی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے بڑے انکشافات ہوں گے٭

یہ بھی پڑھیں  اپنی اپنی ڈَفلی ، اپنا اپنا راگ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker