تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا

اوکاڑہ( محمدمظہررشید چودھری سے ) سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع اوکاڑہ پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے حکم کے مطابق ضلع بھر میں خصوصی مہم جاری ہے جس میں محمد انور سکنہ چک 1فورا یل سے چھ سو دس گرام چرس، محمد ندیم سکنہ بونگہ حیات سے 50لیٹر شراب، عابد حسین سکنہ رائے سر نو سے 20لیٹر شراب، کاشف علی سکنہ جندر ا کلاں سے 20لیٹر شراب، محمد سجا د حیدر سکنہ 33فورایل سے 30لیٹر شراب برآمد کی گئی جب کہ محمد شریف سکنہ خلیل آباد سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ٭

یہ بھی پڑھیں  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پوری دنیا کے لیے ایک روشن مثال بن گیا ہے۔ راجہ قمرالاسلام

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker