تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

اوکاڑہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی کی ہدایت پر نوجوان نسل کو بے راہ روی اورمنشیات کی لعنت سے پاک معاشرتی برائیوں سے نجات دلوانے کیلئے اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،اوکاڑہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے14منشیات فروشوں اور قمار بازوں کو گرفتار کرلیا پولیس نے بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی ضلع بھر کے اٹھارہ تھانوں کی پولیس کو منشیات فروشوں قمار بازوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھوڑے شاہ قبرستان اوکاڑہ سے ایک منشیات فروس صابر مسیح کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ایک کلو40گرام چرس برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔ چک نمبر15ون اے ایل سے بدنام زمانہ منشیات فروش وقار عرف کالوی کو قابو کرتے ہوئے ایک کلو 520گرام افیون، چک نمبر6ون اے ایل سے منشیات فروش محمد نعیم عرف ککو کو گرفتار کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو چرس، نواحی قصبہ حیدر پورہ سے تین منشیات فروشوں شاہد، عبدالجبار اور صدی احمد کو گرفتار کرتے ہوئے27کلو چرس برآمد کرکے قبضہ میں لے لی جبکہ اوکاڑہ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے جواء پرچی کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جنرل بس سٹینڈ اوکاڑہ کے قریب چھاپہ مارتے ہوئے چار ملزمان محمد ارشد، محمد شہباز، رفاقت علی اور محمد انور کو پرچی جواء کھیلتے موقع پر گرفتار کرلیا۔ ٹیکسی اسٹینڈ اوکاڑہ کے قریب چھاپہ مارتے ہوئے دو ملزمان، یوسف اور اکرم کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے پیلس چوک اوکاڑہ میں چھاپہ مارتے ہوئے پرچی جواء کھیلنے میں مصروف دو افراد احمد فراز اور اختر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، واوچر بکس برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں۔بتایا گیا ہے کہ متعدد قمار بازوں نے پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت بھی کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button