تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :زیرحراست نوجوان کی پولیس تشدد سے ہلاکت،ایس ایچ او تھانہ صدر،تین اے ایس آئیز،محررتھانہ معطل

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) زیر حراست نوجوان کی پولیس تشدد سے ہلاکت ،ایس ایچ او تھانہ صدر،تین اے ایس آئیز،محرر تھانہ ،4نامعلوم اہلکاروں سمیت9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،اہل علاقہ کا احتجاج ،ایس یچ او سمیت تمام نامزد پولیس افسران معطل تفصیلات کے مطابق کوٹ نہال سنگھ اوکاڑہ کے رہائشی مشتاق احمد ولد غلام محمد کے نوجوان بیٹے فیاض احمد کو تھانہ صدرپولیس نے چند روز قبل اغوا کے مقدمہ میں حراست میں لیاتھا ، مشتاق احمد کے مطابق اس کے بیٹے فیاض پر ایس ایچ او نوشیر کاٹھیا سمیت دیگر اہلکاروں نے تشدد کیا جس سے وہ دم توڑ گیا ،اہل علاقہ کے احتجاج پر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر نوشیر کاٹھیا ، اے ایس آئی زاہد شاہ ، محمد رفیق ، مہر طارق اورمحررتھانہ عبد الطیف کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیا ، پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دی

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،مصباح آٹھویں نمبرپربرقرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker