تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پولیس میں بددیانت ، نااہل اور کام چو راہلکاروں کی محکمہ میں کو ئی گنجائش نہیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس میں بددیانت ، نااہل اور کام چو راہلکاروں کی محکمہ میں کو ئی گنجائش نہیں جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز یا کو ئی غیر قانونی کا م کیا وہ خو د کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے اُنہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دیکھنے والے افسروں اور اہلکاروں کو سراہا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن ضلع اوکاڑہ افسروں و اہلکاروں کے اردروم میں کیا تفصیلات کے مطابق محمد فیصل رانانے اردل روم میں انسپکٹر ،سب انسپکٹر ،اے ایس آئی ،ہیڈ کنسٹیبل اور کنسٹیبل سمت متعد د افسران و اہلکاروں کو مختلف الزاما ت کے تحت جاری شوکاز نوٹسز کے جوابات سنتے ہوئے فرائض میں غفلت اندر ج مقدمہ میں تاخیر ،غیرحاضری اور اختیارات سے تجاوز پر درج ذیل سزائیں دیں۔انسپکٹر اللہ دتہ ایک سال سرو س ضبطگی+ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ،ایس آئی شہامند علی ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ، TSIمحمد امین تنخواہ جرمانہ ،اے ایس آئی محمد سرور ایک سال سرو س ضبطگی ، اے ایس آئی شیر محمد ایک سال سرو س ضبطگی ،کنسٹیبل عبدالغفوردو سال سرو س ضبطگی،کنسٹیبل علی حسن دو سال سرو س ضبطگی ، کنسٹیبل ماجد زمان ایک سال سرو س ضبطگی ،کنسٹیبل ضیغم عباس ایک سال سرو س ضبطگی،کنسٹیبل محمد فاروق ایک سال انکریمنٹ سٹاپ+تنخواہ جرمانہ،کنسٹیبل محمد الیاس تنخواہ جرمانہ ،کنسٹیل فیاض القمر تنخواہ جرمانہ ،کنسٹیبل فیاض احمد سنشور ،کنسٹیبل ظہیر عباس سنشوراور کنسٹیبل رضوان حسین عادل ، کنسٹیبل امتیاز احمد ،کنسٹیبل محمد حنیف کو نوکری سے برخاست کردیا گیا *

یہ بھی پڑھیں  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا سوٹ 4 کروڑ سے زائد میں فروخت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker