تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس نے ماہ جون کے دوران عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ گوگیرہ،سٹی رینالہ،حویلی لکھا نے خطرناک گینگ گرفتارکئے

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمدفیصل رانا کی راہنمائی او ر خصوصی ہدایات پر اوکاڑہ پولیس نے ماہ جون کے دوران عمدہ کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے تھانہ گوگیرہ ،سٹی رینالہ اور حویلی لکھا نے خطرناک گینگ گرفتار کئے جن کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں ، طلائی زیوارت ، موبائل فون اور نقدی مالیتی 6,40000/-روپے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری شعبان عرف شعبانی پولیس مقابلے میں مارا گیا جو ڈکیتی رابری سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا منشیات فروشوں کو خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماہ جون کے دوران منشیات کے 108مقدمات درج ہوئے ہیرؤئین 1100گرام ، چرس 21کلوگرام ، افیون 875گرام ،10عدد شراب کی چالو بھٹیاں پکڑی گئیں اور 2814بوتل شراب برآمد ہوئی ۔ناجائزاسلحہ کے 113مقدمات درج ہوئے اور ملزمان سے 4کلاشنکوف ، 10رائفل ،16بندوق ،78پسٹل /ریوالور،6کاربین اور 600گولیاں برآمدہوئیں۔اس ماہ دوران اوکاڑہ پولیس نے 438 مجرمان اشتہاری اور 187عدالتی مفروران کو گرفتارکیا ۔گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلہ میں قتل کے 22اقدام قتل کے 17،اغواء اور زناکے 42،ڈکیتی کے 8، رابری کے 24، نقب زنی کے 22، سرقہ موٹرسائیکل کے 7اور سرقہ عام کے 27مقدمات کم درج ہوئے جس سے جرائم میں نمایا ں کمی ہوئی *

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:پولیومہم جنوری میں ملتوی کردی گئی ہے نئی تاریخ 11تا 14فروری ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker