تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پولیس نے جس جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیااس کی مثال نہیں ملتی ہے . صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب میاں یاور زمان

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ قوم کواپنے ملک کی پولیس کے جوانوں پر فخر ہے جو پچھلے کئی سال سے اپنی جانوں کی قربانیاں دیتے آرہے ہیں پاکستان کی پولیس نے جس جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیااس کی مثال نہیں ملتی ہے حکومت پنجاب پولیس کی جدید طرزتربیت کیلئے بیرونی ماہرین کو دعوت دے رہی ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار یوم شہدا پولیس کے موقع پر پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے طیب سعید شہید پولیس لائن میں منعقدہ ایک شاندار تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیاجس میں شہدا ء کی فیملیوں کے علاوہ پولیس کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی تقریب سے صوبائی وزیر آبیاشی میاں یاروزمان کے علاوہ صدراوکاڑہ چیمبر آف کامرس چوہدری ارشد اقبال،صدر بار ڈسٹر کٹ بار چوہدری جاوید اسلم ایڈووکیٹ ،چوہدری سیلم صادق صدر انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ اورڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل رانانے بھی خطاب کیا جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہد کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے آج کی اس تقریب کے اصلی مہمان خصوصی شہد اء کے گھر والے ہیں پچھلے 12سال میں جتنی قربانیاں پنجاب پولیس کے جوان نے دی ہیں وہ کسی اور نے نہیں دی جس جگہ پر کوئی جوان یا افسر دہشت گردی کا شکار ہوتا ہے تواس کی جگہ دوسرا جوان کھڑاہوتا ہے صوبائی وزیر آبیاشی میاں یارو زمان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پنجاب پولیس کو جدید تربیت دینے کے لیے پو لیس ماہرین کو باہر کے ممالک سے بلوا رہے ہیں تاکہ ا نہیں جدید طریقہ تفتیش وتربیت سے روشناس کروا جارہا ہے#

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:سانحہ کوئٹہ کے خلاف پتوکی میں اہل تشیع کااحتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker