شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : پولیس فورس میرا فخرہے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی

اوکاڑہ : پولیس فورس میرا فخرہے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چوہدری سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس فورس میرا فخرہے جس نے محرم الحرام کے موقع پر سخت ڈیوٹی دینے کے باوجو دجرائم کی بیخ کنی میں نمایاں کردار ادا کیا ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہاکہ سماجی برائیوں کے خاتمہ میں پولیس کا کردار ہر اول دستہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کااظہا ر انہو ں نے ماہانہ کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ گزشتہ ماہ کی کار کردگی دیکھ کر اپنی فورس پر فخر محسوس ہوا ہے جس نے منشیات کے خاتمہ ناجائزہ اسلحہ کی برآمدگی اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کیا حالانکہ اس ماہ میں محرم الحرام کے فرائض بھی احسن طریقے سے نبھائے محرم الحرا م کی وجہ سے پولیس 24گھنٹے چوکنی رہی ضلع بھر میں کسی بھی جگہ نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا پولیس فورس کو جس طرح میں نے نیشل ایکشن پلان پر عملدآمد کے لیے حکم دیا تھا اُسی کی بجاآوری کے لیے ایک جوان سے لے کرتمام افسران نے اپنی ہمت اور بساط تک فرائض سر انجام دئیے انہوں نے گزشتہ ماہ کی پولیس کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ منشیات کے121مقدمات درج ہوئے جن میں ہیروئن351گرام ،چرس57.222کلوگرام، بھنگ 10کلو گرام ،چالو بھٹی12 اور2387لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ اسلحہ کے89مقدمات درج ہوئے جن میں7رائفل۔12بندوق۔62پسٹل/ریوالور ۔ 08کاربین اور352گولیاں برآمد ہوئیں۔466مجرمان اشتہاری جن میں52مجرمان اشتہاری Aکیٹگری ،414مجرمان اشتہاری Bکیٹگری شامل ہیں جبکہ 193عدالتی مفرور ان جن میں 2عدالتی مفروران Aکیٹگری ،191عدالتی مفروران Bکیٹگری شامل ہیں گرفتار کیے گئے۔ مویشی چوراور سرقہ بالجبر میں ملوث01گینگ گرفتار کر کے05ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا گرفتار شدہ ملزمان سے مال مویشی کل مالیتی 380000/-روپے برآمد کئے گئے جبکہ تھانہ شاہبھورنے سرقہ مویشی کے مقدمہ میں بذریعہ کال ڈیٹا ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکیا اور ان کے قبضہ سے 13عدد مویشی مالیتی 20 لاکھ روپے برآمد کیے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نافذ شدہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کے دوران ساؤنڈسسٹم کی خلاف ورزی پر09۔ عارضی قیام گاہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر1۔ ہیٹ میٹریل کے تحت01 مقدمہ درج کیا گیا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے 05مقدمات درج کر کے جواء پر لگی ہوئی بھاری رقم برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں قتل کے7، رابری کے 3، نقب زنی کے17، کار چوری کے5،سرقہ مویشی کے 12سرقہ عام کے 23مقدمات کم درج ہوئے *

یہ بھی پڑھیں  ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں میزبان بنگلہ دیش کو شکست