تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پولیس مقابلہ میں سنگین مقدمات میں مطلوب تین ڈاکو پار، دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)پولیس مقابلہ میں سنگین مقدمات میں مطلوب تین ڈاکو پار ، تینوں ڈاکو ڈکیتی ود مرڈ ر، ہاؤ س رابری ،روڈ رابری ،مویشی چوری اور ڈکیتی اور جسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ پانچ چھ ڈاکو لشکرموڑکے قریب ناکہ لگاکر دیہاتیوں کو لوٹ رہے ہیں ، جبکہ ایک اعظم نامی شخص سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل ، موبائل فون اور نقدی چھین لی ہے جس پر ڈی پی او اوکاڑ ہ محمد فیصل رانا نے ناکہ بندی کے احکاما ت جاری کیے ،جب پولیس پرانا گیمبر موڑ کے قریب پہنچی تو دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کو گھیر ا ڈالاہواتھا اور فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا ،جب ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھا تو سیدھی فائرنگ کرنا شروع کردی ڈکیتوں کی فائرنگ سے راہگیر مقصود نامی ایک دیہاتی اور دوپولیس اہلکار جن میں اے ایس آئی محمدانوراور کنسٹیبل محمدعمران شدید زخمی ہوگے ، دیہاتیوں اور ڈاکو ؤں کی فائرنگ مسلسل جاری رہی کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ پہن کرملزمان کی تلاش شروع کردی ،کھیتوں میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر تین ملزمان کی نعشیں پڑیں تھی ، جن کے قبضہ سے کاربین ، رائفل 44بورمعہ کارتوس اور پسٹل 30بوربرآمد ہو ئے ہیں دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ، ناکہ لگاکر دیہاتیوں کو لوٹنے والے تین ڈاکو ؤ ں کی شناخت شاہد اقبال ، معین اکبر اورسرفرار احمد کے ناموں سے ہو ئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کو غلطی کا احساس ہے امید ہے آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، پرویزرشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker