تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف میں پولیس سیکورٹی کو دوگنا کر دیا گیا ہے . حسن اسد علوی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ہر شہری کی حفاظت ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہے جس سے ہر گز غافل نہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ میں بھی پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے ۔ ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف میں پولیس سیکورٹی کو دوگنا کر دیا گیا ہے ڈی پی او حسن اسد علوی نے ایسٹر کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہا ر کیا اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار پر تمام مذہبی مقامات اور تفریحی مقامات پر سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے جب تک چرچ میں ایک بھی مسیحی موجود رہے گا اُس وقت تک سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجو د رہیں گے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او حسن اسد علوی او ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ او ز کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈی پی او حسن اسد علوی نے مسیح بھائیوں کو ایسٹر کی مبارک باد دی اور کہا کہ مسیحی بھائیوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جس طرح اپنی خدمات خوش اسلوبی سے انجام دیں تمام پاکستانیوں کو اس پر فخر ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ ماضی کی طرح اب بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے شانہ بشانہ آگے بڑھتے رہیں گے اور مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے مسیحی بھائیوں اور ان کے راہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں امن و امان کے لئے جس طرح انہوں نے فراخدلی سے تعاون کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا*

یہ بھی پڑھیں  عید الفطردنیا کے تمام مذاہب کےلیے امن محبت رواداری اورایثار کا پیغام لیکرآتی ہے، امام شاہد تمیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker