تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس تشدد کے خلاف ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کا احتجاجی مظاہرہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) اسلام آباد میں صحا فیو ں پر پولیس تشدد کے خلاف ریجنل یو نین آف جر نلسٹس پنجاب کا احتجاجی مظاہرہ ، تشد د کر نے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گر فتار کیا جائے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی مارچ کے دھرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے مختلف ٹی وی چینلز کے صحا فیو ں پر پولیس کے بدترین تشدد کے خلاف ریجنل یو نین آف جر نلسٹس پنجاب کے زیر اہتمام اوکاڑہ میں اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ،جس میں صحا فیو ں نے بڑی تعد اد میں شرکت کی صحا فیو ں نے حکومتی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے کہاکہ ہم آزادی صحا فت کے لیے ہر سظح پر جانے کو تیار ہیں کسی صورت صحا فیو ں پر تشد د برداشت نہیں کیا جائے گا ذمہ دار اہلکاروں کو فوری گر فتار کیا جائے اس موقع پر صدر اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ حافظ عتیق الر حمن ،محمد مظہر رشیدچوہدری ،محمد شفیق بھٹی،حسن اختر راؤ ،جاوید سکندر ،طارق مجید مغل ، عبد الر حمن خان ،سمیع اللہ ،علی پرویز بٹ ،جیند اقبال،آصف رضا،شکیل عاصم ، ارشد جاویدراؤ فر حان شکیل ،محمدمنان طاہر ، عرفان اعجاز سمیت صحا فیو ں رہنماؤں نے بھی خطاب کیا صحا فیو ں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:تمام محکموں کےافسران اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کومزید بہتربنائیں،DCO

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker