تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ترقی یافتہ ممالک میں سیاسی پارٹیوں کو اتنی ہی اہمیت حاصل ہے جتنی جسم کیلئے روح کی ہے.منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک کا ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کیلئے معاشی سے زیادہ سیاسی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے اگر کوئی ملک سیاسی طور پر مستحکم نہ ہوگا تو وہ کبھی بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نہیں ہوسکے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں سیاسی پارٹیوں کو اتنی ہی اہمیت حاصل ہے جتنی جسم کیلئے روح کی ہے اور وہاں پر پارٹی بدلنا خودکشی کرنے کے مترادف ہے۔ کیونکہ پھر پارٹی بدلنے والے کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے اور معاشرہ میں اس کی عزت خاک میں مل جاتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے وطن عزیز میں ذاتی مفادات کی خاطر ایسے پارٹیاں بدلی جاتی ہیں کہ "الامان الحفیظ”۔یہاں تک کہ کل تک وزارتوں کو انجوائے کرنے والے جب پارٹی کو مشکل حالات میں پاتے ہیں تو فوری طور پر چھلانگ لگا کر دوسری پارٹی کے قائد کو اپنی وفاداریوں کا یقین دلاتے اور اس پر اپنی جان نچھاور کرنے پر تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔ درحقیقت یہی لوگ ” بروٹس یو ٹو” ہوتے ہیں اور ان بروٹس کی وجہ سے ہی وطن عزیز آج تک سیاسی طور پر مستحکم نہیں ہوپایا ۔ ” کہیں کی اینٹ کہیں روڑا ۔بھان متی نے کنبہ جوڑا” ۔ سارے جہان کے شکست خوردہ اور مسترد شدہ سیاست دانوں کے ہجوم کو اکٹھا کرکے "نیا پاکستان” بننے کے خواب دیکھے جارہے ہیں اور یہ وہ خواب ہیں جو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس اوکاڑہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ منظور سپرا نے کہا کہ عمران خان بذریعہ میسج پاکستان کے غریب عوام سے 20/20 روپے کا چندہ مانگنے کی بجائے جو دو کروڑ انہوں نے پارلیمنٹ سے تنخواہوں کی مد میں لیے ہیں شوکت خانم کیلئے جمع کروائیں*

یہ بھی پڑھیں  آزادی یا غلامی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker