تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :سیاست کو عبادت سمجھ کر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں . عمار اجمل چوہدری

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ )سیاست کو عبادت سمجھ کر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے ،انشاللہ عوامی حمایت سے ریکارڈ کامیابی حاصل کروں گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ کے رہنما و امیدوار برائے چیئر مین 18/GDعمار اجمل چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مسلم لیگ (ن) ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی حکومت نے دوسال میں عوامی خدمت کے بے شمار منصوبے مکمل کیے ہیں اور بہت جلد وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا اور روزگار فراہم ہوگا عمار اجمل چوہدری نے کہاکہ تعمیر کے مراحل میں جاری توانائی کے منصوبے چند سالوں میں مکمل ہوتے ہی عوام کو توانائی بحران سے مکمل چھٹکارا مل جائے گا*

یہ بھی پڑھیں  پھولنگرـرانا بردران سے اظہار تعزیت کے لیے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی پھولنگر( لمبے جاگیر)آمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker