تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بلدیاتی انتخابات کے رزلٹ نے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی . عمار اجمل چوہدری

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما ونومنتخب چیئرمین عمار اجمل چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے رزلٹ نے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے علاقہ کی عوام نے شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں علاقہ کی عوام کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں سینئر صحافی رائے امداد علی تبسم، عابد حسین مغل اور محمد شفیق بھٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمار اجمل چوہدری نے کہا کہ بیلٹ کی طاقت سے ملنے والے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنا مردہ ضمیر ہونے کی نشانی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آنے والے اڑھائی سالوں میں ملکی تقدیر بدل کر رکھ دے گی اور میگا پروجیکٹ کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا عمار اجمل چوہدری نے کہا کہ اب دھرنا دینے والوں کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے مستقبل میں تحریک انصاف کو اس سے بھی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی سمیت دیگر در پیش بحرانوں کے مستقل خاتمہ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ثمرات قوم کو ملنا شروع ہو گئے ہیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button