تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: غریب اور مظلوم کے ساتھ زیادتی اور مقدمات کی تفتیش میں تاخیر کسی صورت بر داشت نہیں کر وں گا.ریجنل پولیس آفیسر فیصل شاہکار

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر فیصل شاہکار نے ڈسڑکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ محمد فیصل رانا کے ہمراہ ماڈل پولیس اسٹیشن بی ڈویژن اوکاڑہ کا دورہ کیا ۔جہاں اُنہوں نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمہ کو جلداز جلد حقائق پر یکسو کیا جائے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر نہ کر نے والے تفتیشی افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،کسی غریب اور مظلوم کے ساتھ زیادتی اور مقدمات کی تفتیش میں تاخیر کسی صورت بر داشت نہیں کر وں گا ،ریجنل پولیس آفیسرفیصل شاہکار نے ماڈل پولیس اسٹیشن بی ڈویژن کا دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت لاپراوہی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی SHO علاقہ میں گشت کے نظام کو موثربنائیں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اپنے تھانہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل گشت کو بہتر کریں ریجنل پولیس آفیسر فیصل شاہکارنے کہا کہ عوام کو پر یشان کر نے والے جرائم پیشہ عناصر کوقانونی طاقت سے نکیل ڈال دیں گے ، قانون کی نظر میں کو ئی طاقت ور نہیں اور نہ ہی کمزور قانون سب کے لیے برابر ہے ، میرٹ پر تفتیش ہی عوام کو انصاف مہیا کر سکتی ہے ، تفتیش میں تاخیر اور ناانصافی کر نے والے تفتیشی افسران کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ، ناانصافی کرنیو الے تفتیشی محکمہ پولیس کے نام پر دھبہ ہیں ، ایسے تفتیشی افسران سے ضلع کو پاک کر دوں گا ، تاکہ انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہوسکے *

یہ بھی پڑھیں  عظیم قربانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker