تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر میں ہفتہ آگاہی منایا جارہا ہے

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر میں مورخہ03-04-2017 تا08-04-2017 ہفتہ آگاہی منایا جارہا ہے اس سلسلے میں ضلعی دفتر بہبود آبادی اوکاڑہ میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں آگاہی واک تقریری مقابلے سیمینارز صحت مند بچوں کے درمیان مقابلہ جات اور بہترین شادی شدہ جوڑوں کے درمیان مقابلہ جات شامل ہیں تاکہ عوام کو چھوٹے خاندان کی افادیت اور ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے منفی اثرات اور اس کے باعث جنم لینے والی معاشی معاشرتی مشکلات سے آگاہ کیا جاسکے اس ہفتہ کے دوران مختلف تقریبات میں عوام الناس میں معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیے جائیں گے اور مختلف مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈرز میں حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی دیے جائیں گے *

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ایکسین واپڈا کا خبروں پر ایکشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker